ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ریاستی خبریں / مغربی بنگال میں بچوں کے دل کے امراض کا علاج مفت:وزیر اعلیٰ ممتابنرجی

مغربی بنگال میں بچوں کے دل کے امراض کا علاج مفت:وزیر اعلیٰ ممتابنرجی

Sat, 29 Sep 2018 19:02:47    S.O. News Service

کولکاتہ،29؍ ستمبر (آئی این ایس انڈیا؍ایس او نیوز) 
مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتابنرجی نے دعویٰ کیا ہے کہر یاست میں بچوں کی دل کے متعلق مرج کا علاج پوری طرح سے مفت ہے۔ ہفتہ کو عالمی یوم دل کے موقع پر انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھاکہ آج عالمی یوم دل ہے ۔ صحت مند جسم کے لئے صحت مند دل کا ہونا بے حد ضروری ہے ۔مجھے آپ کو یہ بتانے میں بے حد خوشی ہو رہی ہے کہ مغربی بنگال سرکار نے بچوں کے دل سے متعلق بیماری کے علاج اور دیگر متعلق کام بالکل مفت فراہم کرتی ہے ۔ شیشو ساتھی پری یوجنا کے تحت بچوں کو یہ سہولت دی جاتی ہیں ۔ یہاں تک کہ ریاستی سرکار کے تمام اسپتالوں میں دیگر علاج بھی پوری طرح سے مفت کر دی گئی ہے ۔قابل ذکر ہے کہ وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے شیشو ساتھی منصوبے کی شروعات کی تھی جس کے ذریعہ ریاست بھر کے مختلف اضلاع میں دل کی بیماریوں سے متاثر بچوں کا علاج کیاجاتا ہے ۔ اس کے لئے سرکاری اسپتالوں کے علاوہ ریاستی سرکار نے کئی غیر سرکاری اسپتالوں کے ساتھ سمجھوتہ میمو رینڈم پر دستخط کیا ہے جس میں اس بات پر رضا مندی ظاہر کی ہے کہ راجدھانی کولکاتہ سمیت ضلع کے کئی اسپتالوں میں دل کے مرض سے متاثر بچوں کا علاج مکمل طور سے مفت ہوگا۔


Share: